190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی

بشریٰ بی بی عدالت نہیں آتیں تو ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں، نیب پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک November 01, 2024

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل عثمان گل کی جانب سے بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں سماعت بدھ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ کیس کو جان بوجھ کر طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اب تک 35 سماعتیں ہوچکی ہیں کیس کے آخری گواہ پرجرح مکمل نہیں کی جا رہی ہے۔ بشری بی بی عدالت نہیں آسکتیں تو عثمان گل کو ہی اپنا پلیڈر مقرر دیں۔ بشری بی بی اگر عدالت نہیں آتیں تو ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے ابھی تک پلیڈر مقرر کیئے جانے سے متعلق ہدایات نہیں دی ہیں۔ عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں