پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے 2 مجرموں کو سزائے موت

دونوں ملزمان نے گھریلو تنازع پر قتل کیے، پولیس


ویب ڈیسک November 01, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے 2 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تحصیل ٹیکسلافرحان مدثر نے  قتل کے ایک  کیس کا فیصلہ سنادیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم امداد اللہ کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم امداد اللہ پر گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ قتل کا مقدمہ 2018 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج تحصیل کلر سیداں احمد ارشدنے قتل کے مجرم کو سزائےموت کا حکم سنادیا۔ مجرم شاہد کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادائیگی  کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجرم شاہد نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے اہلیہ کے بھائی مجاہد خان کو قتل کر دیا تھا۔ کلر سیداں پولیس نے قتل کا مقدمہ سال 2022 میں درج کیا  تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں