محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جو کہ 1967 میں 30.6 تھا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا جو کہ 57 سالہ میں کم ترین ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جو 26.3 ڈگری تھا جس سے اکتوبر 2023 میں 25.7 ڈگری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمیاتی تاریخ کی گرم ترین راتیں ثابت ہوئیں۔
خیال رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کے برعکس کراچی میں اکتوبر کا مہینہ قدرے گرم رہتا ہے۔ نومبر کے آغاز سے ہی شہر قائد کے باسیوں نے سردیوں کی آس لگا لی ہے۔