لاہور کو دوبارہ لالی ووڈ فلم نگری بنانے کا فیصلہ

فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں کے مسائل کے حل کے لئے 29 رکنی سٹئیرنگ کمیٹی تشکیل


ویب ڈیسک November 01, 2024

لاہور:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا گہوارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں کے مسائل کے حل کے لئے 29 رکنی سٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے فلم اور آرٹس کے فروغ کے لئےکمیٹی سے 15 دِن میں سفارشات بھی مانگ لیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید کمیٹی میں وزیراعلی کی نمائندگی کریں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی جبکہ وزیر اطلاعات عظمی بخاری بھی کمیٹی میں شامل ہیں جو اہم فرائض انجام دیں گی۔

 اطلاعات، سیاحت اور خزانہ کے صوبائی سیکریٹری کے علاوہ فلم اور فن کے شعبے کی ممتاز شخصیات کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ فلمی صنعت کے مسائل کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کی ترقی میں مدد کریں۔

مریم  نواز کی تشکیل کردہ یہ کمیٹی فلم انفراسٹرکچر، فلم سٹی ،فلم اکیڈمی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فلم لیب کے قیام کے لیے کام کرے گی۔  کمیٹی پنجاب فلم فنڈ کی تشکیل اور صوبے میں فلمی صنعت کے فروغ کے لئے تجاویز اور جامع پالیسی بھی تیار کرے گی۔

کمیٹی فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس، فلاح وبہبود اور سماجی تحفظ کے لئے آرٹسٹ ویلفئیر کا جامع نظام وضع کرے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فنکاروں کے لئے ہاوسنگ سوسائیٹی بھی بنائی جائے گی۔

تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مراکز کا قیام، فن کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے تجاویز تیار کر کے پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی صوبہ پنجاب میں سینما ہاﺅسز بڑھانے اور اس شعبے کے لئے خصوصی رعایتوں کی فراہمی کے لئے تجاویز تیار کرے گی ۔

واضح رہے کہ وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال نے سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |