کراچی سے لندن کا سفر اب ڈیڑھ گھنٹے میں ممکن

اس طیارے کو 2027 تک تجارتی میدان میں متعارف کرادیا جائے گا


ویب ڈیسک November 01, 2024

 

چین ایک ہائپرسونک جیٹ کی نقاب کشائی کرنے والا ہے جو گھنٹوں میں دنیا کی کسی بھی منزل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا جدید ترین ہائپرسونک طیارہ عالمی سفر میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ یہ طیارہ کراچی سے لندن کا فاصلہ صرف آدھے گھنٹے میں طے کرسکتا ہے۔
 
اسے 2027 تک تجارتی میدان میں متعارف کرادیا جائے گا کیونکہ یہ پہلے ہی ایک کامیاب تجربے سے گزر چکا ہے۔
 
یہ ہائپرسونک طیارہ ہائیڈروجنک طیارے سے زیادہ تیز سفر کرے گا جو آواز کی رفتار سے دو فیصد زیادہ ہے۔
 
رپورٹس کے مطابق ہائپر سونک سے چلنے والے جیٹ کا ڈیزائن اسے تیز چلانے میں مدد دیتا ہے اور یہ طویل سفر کے وقت کو چند گھنٹوں تک کم کر دیتا ہے۔
 
یہ ٹیکنالوجی جدید پروپلشن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی جہاز کو ماچ 4 یا آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کے قابل بناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |