پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ

ہیک ہونے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2024

 

پاکستان میں انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات نے صارفین میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
 
گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک میں واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کی شکایات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو رواں سال یکم جولائی سے اب تک واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیکنگ کے حوالے سے 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس میں ان صارفین کی تعداد شامل نہیں ہے جن کی شکایات کا اندراج نہیں ہوا ہے۔
 
سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کئی اکاؤنٹس کو بازیافت کیا ہے جبکہ دیگر شکایات پر کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے نے زیر التوا شکایات کو باقاعدہ انکوائریوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
 
ہیک ہونے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ زیر التوا شکایات کے ریکارڈ پر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں