جرمنی میں ’چرسی پیزا‘ فروخت کرنے والے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ

پولیس کو سب سے پہلے فوڈ انسپکٹرز نے مارچ میں اطلاع دی تھی

 

ایک جرمن پیزا ریسٹورنٹ پر چرس والا پیزا فروخت کرنے پر حکام نے چھاپا مارا ہے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے بتایا کہ مغربی جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کے ریستوران نے اس وقت چرس والا پیزا فراہم کرتا تھا جب صارفین مینو میں ’آئٹم نمبر 40‘ کا آرڈر دیتے تھے۔
 
آئٹم نمبر 40 نامی پیزا ریسٹورنٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پیزا تھا تاہم یہ نہیں معلوم اس  کا کتنا معاوضہ وصول کیا جاتا تھا۔
حکام کے بیان کے مطابق پولیس کو سب سے پہلے فوڈ انسپکٹرز نے مارچ میں اطلاع دی تھی۔ 
 
جب ڈرگ اسکواڈ کے افسران نے ریسٹورنٹ کا مشاہدہ کرنا شروع کیا تو انہوں نے ریسٹورنٹ مینیجر کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا۔ ڈسلڈورف پولیس کے مطابق اس کے بعد مینیجر نے چرس کا ایک تھیلا کھڑکی سے باہر پھینکنا شروع کیا جو نیچے کھڑے پولیس افسران کے ہاتھوں پر ہی گرا۔
Load Next Story