پشاور گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے دوران دھماکا 4 افراد جاں بحق

دھماکے کے نتیجے میں سی این جی اسٹیشن اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک July 21, 2014
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے سی این جی اسٹیشن کی چھت اڑ گئی جبکہ قریب کھڑی مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا. فوٹو؛ آن لائن/فائل

پشاور میں گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پرسی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فلنگ اسٹیشن اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سی این جی بھری جارہی تھی کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے سی این جی اسٹیشن کی چھت اڑ گئی جبکہ قریب کھڑی مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔