استعمال شدہ ٹائر سے پانی میٹھا کرنے کی ڈیوائس تیار

پورٹ ایبل ڈیزائن کی حامل اس ڈیوائس کو باآسانی دور دراز علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک November 01, 2024

کینیڈا کی ڈیلہوزی یونیورسٹی کے محققین نے نمکین پانی کو میٹھا بنانے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی کم قیمت ڈیوائس ایجاد کر لی۔

یہ ڈیوائس سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بناتی ہے۔ پورٹ ایبل ڈیزائن کی حامل اس ڈیوائس کو باآسانی دور دراز علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس کا غیر روایتی ڈیزائن اس کو سب سے نمایاں بناتا ہے جس میں ری سائیکل ٹائر استعمال کیے گئے ہیں۔ پھینکے گئے اس مٹیریل کو ڈیوائس کے ایک اہم جزو کے طور پر کام میں لایا گیا جس نے ڈیوائس کے لیے اہم پائیدار اور کم قیمت حل فراہم کیا۔

یہ سولر اسٹل ٹیکنالوجی ’ریفریکٹری پلازمونکس‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ایسے نینو مٹیریل بنائے جاتے ہیں جو مؤثر انداز میں روشنی کو اکٹھا کر کے گرمائش میں بدل سکتے ہیں۔ یہ مٹیریل خاص طور پر سخت حالات میں مؤثر ہوتے ہیں اور مؤثر انداز میں پانی کو صاف کرنے کی سولر اسٹل کی اہلیت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

یہ ڈیوائس ایک سادہ عمل کے تحت تیزی کے ساتھ پانی کو صاف کرتی ہے۔

توقعات کے برخلاف اس ڈیوائس نے ہیلیفیکس بندرگاہ پر آزمائش کے دوران روزانہ 3.67 لیٹر پینے کا پانی حاصل کیا۔

محققین کے مطابق سورج کی روشنی کے استعمال کو بڑھا کر ہم سادہ سے ڈیزائن کو رکھتے ہوئے پلازمونک سولر اسٹل کے ذریعے بڑی مقدار میں پانی صاف کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں