املاک کونقصان پہنچانا ہمارے احتجاج پرسوالیہ نشان ہے

متحدہ بین المسلمین فورم کا کراچی میں مظاہرہ تمام جماعتوں کیلیے قابل تقلید ہے، محمد شریف


Press Release September 23, 2012
حضورؐکی تعلیمات پر عمل پیرا لوگ کبھی مسلمان بھائی کی املاک کو نقصان نہیں پہنچاتے. فوٹو: محمد جاویب ایکسپریس

لاہور: متحدہ بین المسلمین فورم کے پُرامن مظاہرے نے ایک بار پھر ثابت کر دیاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور ان کی تربیت ملک و قوم کی درست ترجمانی کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج مسلمانوں کا حق تھا اور اہل ایمان کا تقاضا بھی مگر اس احتجاج کی آڑ میں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے اور انسانی جانوں کا ضیاع ہمارے احتجاج پر سوالیہ نشان اور سرکار دوجہاں ﷺ کی تعلیمات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ بین المسلمین فورم کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر کیا گیا پر امن احتجاجی مظاہرہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلیے قابل تقلید ہے۔

جہاں پر ایک پتھر مارنے یا کسی جلائوگھیرائو کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ سرورکائنات ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا لوگ کبھی بھی اپنے مسلمان بھائی کی املاک کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی املاک و جان کی حٖفاظت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تمام پاکستانی مسلمانوں کو ایم کیو ایم کی طرز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے تھا تاکہ ایک پر اثر پیغام عالمی قوتوں تک پہنچتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں