کراچی؛ ضلع غربی اور وسطی  کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کومبنگ آپریشنز

تمام علاقوں کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے سرچ ڈیوائسز اور بائیومیٹرک کے ذریعے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی


اسٹاف رپورٹر November 02, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

 

رات گئے ضلع غربی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اوربائیومیٹرک، و سرچنگ ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
 
جمعے اورہفتے کی درمیانی شب ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے2 علاقوں، مومن آباد، فقیر کالونی اورگلشن معمار کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی سے قبل داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا، جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ اس دوران ہوٹلوں، دکانوں، گوداموں، خالی پلاٹوں اوردیگر مقامات پر پولیس نے تلاشی لی۔
 
سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک، تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی ۔
 
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کی ہدایت پر خفیہ اطلاعات پر لیاقت آباد کے علاقے انگارہ گوٹھ اورایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود شفیق کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا، جس میں داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی  اور متعدد افراد کو چیک کیا گیا۔
 
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کا عمل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں