عورت کو اسکی مرضی سے جینے دو، اداکارہ فائزہ گیلانی کا انٹرویو وائرل
اداکارہ فائزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ فیمنزم کا یہ ہے کہ کسی عورت کو یہ نہ سکھایا جائے کہ اسے زندگی کس طرح جینا چاہیے۔
حال ہی میں اداکارہ فائزہ گیلانی عفت عمر کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے فیمنزم سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
فائزہ گیلانی نے کہا کہ میں فیمنسٹ ہوں مگر جو لوگ عورتوں کے حق میں آواز اُٹھا رہے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ عام عورتوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور انہیں تو ساری آسائیشیں، آزادی اور سہولیات ملی ہوئی ہیں۔
جس پر عفت عمر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی عورت مارچ میں گئی ہیں، یا صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سلوگن پڑھ کر آپ نے اندازہ لگا لیا ہے۔