مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں پولیس کی مدعیت میں درج

مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 02, 2024

 

مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں ایس ایچ او سٹی عبدالفتاح کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا جس میں نامعلوم دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے، دھماکے شہید اور زخمی زیادہ تر اسکول کے بچے ہوئے۔
 
دھماکا اسکول کے قریب پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے موجود پولیس وین پر ہوا تھا، مقدمہ انسدادِ دہشت گردی اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 سے 8 کلو دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں