آزاد کشمیر میں بس کھائی میں جا گری 15 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی

مسافر بس سرحدی علاقے سماہنی جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث پونا کے مقام پر کھائی میں جاگری


ویب ڈیسک July 21, 2014
مسافر بس سرحدی علاقے سماہنی جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث پونا کے مقام پر کھائی میں جاگری۔ فوٹو: فائل

میر پور میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے ایک مسافر بس سماہنی جارہی تھی کہ پونا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 14 مسافر جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے پر ریسکیو اداروں کے اہلکاروں اور مقامی افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔