کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ پختونخوا کا قیمتی سامان غائب

غائب ہونے والے سامان میں 2 آئی فون، پرس، دستاویزات، لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل


ویب ڈیسک November 02, 2024

 

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قیمتی سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوگیا۔
 
سی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کا قیمتی سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوگیا، جس میں علی امین گنڈاپور کے 2 آئی فون 15 پرو میکس بھی شامل تھے۔
 
غائب ہونے والے دوسرے سامان میں وزیراعلیٰ کا پرس، دستاویزات، لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل ہے۔ موبائل فون گم ہونے سے اہم رابطہ نمبر بھی چلےگئے، جس سے وزیراعلیٰ پختونخوا  پریشان ہیں اور انہوں نے میٹنگ میں ارکان اسمبلی سے اس پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے فون نمبرز بھی مانگے ہیں۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے2 موبائل فون، دستاویزات، نقدی، کپڑے اورلائسنس یافتہ اسلحہ کے پی ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد  لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |