حیسکو ٹنڈومحمد خان کے3افسران معطل کر دیے گئے

حیسکو کے وفاقی، صوبائی اور نجی صارفین پر 42 ارب کے واجبات ہیں جن کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایاجائے.


Numainda Express September 23, 2012
حیسکو ترجمان کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے 3 افسران کو خراب کارکردگی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

حیسکو ترجمان کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے 3 افسران کو خراب کارکردگی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران مظفر عباسی نے ایگزیکٹو انجینئر نثار احمد میمن، ایس ڈی او خادم حسین اور ایس ڈی او ٹو فضل میمن کو خراب کارکردگی اور ریکوری ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر معطل کر دیا ہے۔

انھوں نے تمام افسران پر واضح کیا کہ حیسکو کے وفاقی، صوبائی اور نجی صارفین پر 42 ارب کے واجبات ہیں جن کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایاجائے ، خراب کارکردگی پر افسران و ملازمین کو فارغ کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں