آرٹیمس تھری مشن میں خلانورد کہاں لینڈ کریں گے؟

ناسا نے چاند پر خلانوردوں کے اترنے کے لیے متعدد جگہوں کا انتخاب کر لیا


ویب ڈیسک November 03, 2024

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر خلانوردوں کے اترنے کے لیے متعدد جگہوں کا انتخاب کر لیا۔

ایجنسی کی جانب سے انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کا مشن آرٹیمس تھری ستمبر 2026 میں متوقع ہے۔ اپولو مشن کے بعد گزشتہ 50 برسوں یہ پہلا موقع ہوگا جب انسان چاند پر اترے گا۔

ناسا میں چاند تا مریخ پروگرام کی ایک عہدے دار لیکیشا ہاکنز نے ایک بیان میں کہا کہ آرٹیمس انسانیت کو چاند پر واپس لے کر جانے کے ساتھ ان دیکھے مقامات کا مشاہدہ کرائے گا۔ ناسا کی جانب سے ان خطوں کا انتخاب عملے کی چاند کے جنوبی قطب کے قریب بحفاظت لینڈنگ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ناسا نے اس مشن کے لیے چاند پر لینڈنگ کے نو ممکنہ مقامات کا انتخاب کیا ہے اور یہ سب جنوبی قطب کے قریب ہیں۔ ادارے کے انجینئروں اور سائنس دانوں نے لونر ریکونائسینس آربیٹر اور دیگر مطالعوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے چاند کے جنوبی قطب کا جائزہ لیا ہے۔

(تصویر: ناسا)

(تصویر: ناسا)

منتخب کیے گئے علاقوں میں سلیٹر پلین، نوبِل رِمز 1 اور 2، مونس موٹن، ڈی گرلیش رِم 2، مونس موٹن پلیٹو، میلاپرٹ میسِف، ہیورتھ اور کیبیئس بی کے قریب ایک چوٹی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں