اداکارہ نرگس پر تشدد، بیٹے کا کینیڈا کے سفارتخانے میں درخواست

کینیڈا کے سفارت خانے کے قونصلر کی طرف سے آئی جی پنجاب عثمان انور کو درخواست کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا


سید مشرف شاہ November 02, 2024

لاہور:

اداکارہ نرگس کے بیٹے نے کینیڈا کے سفارت خانے کو  اپنی ماں پر ہونے والے تشدد کے بارے میں درخواست بھجوا دی اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ نرگس کے بیٹے علی مرتضیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستان میں قائم سفارت خانے کو درخواست ارسال کی اور مؤقف اپنایا کہ میری والدہ غزالہ المعروف نرگس کے چہرے اور پورے جسم پر مبینہ طو رپر اس کے شوہر  نے تشدد کیا ہے۔

علی مرتضیٰ نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے جرم کی سزا دی جائے اور میری والدہ غزالہ نرگس کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

کینیڈا کے سفارت خانے کے قونصلر کی طرف سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھی نرگس کے بیٹے کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ تشدد، اداکارہ نرگس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے اس معاملے پر کہا کہ نرگس تشدد کیس میں میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ یکم نومبر کو لاہور میں سابقہ اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا اور اداکارہ کے بھائی نے 15 پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔

بعد ازاں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرمین حنا پرویز بٹ نے نرگس سے ملاقات کرکے انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی تھی۔

نرگس نے تشدد کے معاملے پر اپنے شوہرماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا، جس میں مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر نے ان سے جائیداد کے کاغذات اور پیسے مانگے تھے اور ایک خاتون کو گھر لانا چاہتے تھے، جس سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں