کراچی؛ خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

جعلی اہلکار سے جب ادارے کا کارڈ اور دیگر تفصیلات مانگی گئیں تو وہ بہانے بنانے لگا، ایس ایچ او گارڈن


اسٹاف رپورٹر November 02, 2024

کراچی:

گارڈن پولیس نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ دوران اسنیپ چیکنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا اور جب اس سے ادارے کا کارڈ اور دیگر تفصیلات مانگی گئیں تو وہ بہانے بنانے لگا۔

ملزم کی شناخت حنیف کے نام سے کی گئی جو کہ گارڈن ویسٹ کا رہائشی ہے تاہم پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |