آسٹریلیا میں قید دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ طبیعت ناسازی کے باعث دم توڑ گیا۔
مگر مچھ کی موت کے متعلق اعلان مرین لینڈ میلنیشیا کروکوڈائل ہیبیٹیٹ نے اپنے فیس بک پیج پر ہفتے کے روز کیا۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق ایک ٹن سے زیادہ وزنی اور 110 برس سے زیادہ عمر والے مگر مچھ کیسیئس کی صحت 15 اکتوبر کے بعد سے دن بدن خراب ہوتی جا رہی تھی۔
ریاست کوئنز لینڈ کے شہر کینز کے قریب گرین آئی لینڈ میں قائم ہیبیٹیٹ نے مگر مچھ کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کیسیئس کو مگرمچھ سے زیادہ خاندان کا ایک فرد قرار دیا۔
فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ کیسیئس نے 37 برس کے وسیع عرصے تک اپنے بہترین دوست جارج کے ساتھ خوب رہا۔ کیسیئس کو بہت یاد کیا جائے گا۔