ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا اضافی ریونیو کیلیے اقدامات کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کرکے کم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی


ارشاد انصاری November 03, 2024
آئی ایم ایف نے مشن کے دورے کی حتمی تاریخ اور پروگرام کی مدت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کو درپیش ریونیو شارٹ فال کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اضافی ریونیو کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا.

جبکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کرکے کم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ۔اس بارے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے مزید ریونیو اقدامات کا مطالبہ کیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونیوالی ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست کی گئی تھی جسے آئی ایم ایف نے تسلیم نہیں کیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر اضافی ریونیوکیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

مزید برآں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئی ایم ایف کی طرف سے اہداف پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق چلنے والی خبروں بارے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف میں نظر ثانی کے لیے ایف بی آر کی درخواست مسترد کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |