چیمپئینز ٹرافی؛ نیشنل اسٹیڈیم سے الیکٹرانک اسکرین کو ہٹانے کا کام شروع 

پہلے مرحلے میں ایل ای ڈی پینلز کو علیحدہ کرکے اسے اتارا جارہا ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک November 03, 2024

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فینز کو ویو بلاک کرنیوالی بڑی الیکٹرانک اسکرین کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔


اسٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کے باعث یورنیورسٹی روڈ اینڈ کی جانب واقع انتخاب عالم انکلوژر سے ویو بلاک کرنے والی بڑی اسکرین کو ہٹایا جارہا ہے۔

اسکرین کو ہٹانے کیلئے پہلے مرحلے میں ایل ای ڈی پینلز کو علیحدہ کرکے اسے اتارا جارہا ہے، بعدازاں بقیہ اسٹرکچر اتارا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی رینوویشن چمپیئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے چیئرمین پی سی بی

دوسری جانب وقار حسن انکلوژر کے سامنے موجود چھوٹی اسکرین کا اسٹرکچر بھی ہٹادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے حالیہ دورہ نیشنل اسٹیڈیم میں اسکرین کی جگہ تبدیل کرنےکی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے باعث راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیمز میں تعمیرات کا کام جاری ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں