گھر والوں نے مجھے صبر کرنا سکھا دیا، شاہ رخ خان
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان سے صبر کرنا سیکھا ہے۔
شاہ رخ خان نے باندرہ کے علاقے میں اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں پرستاروں سے گفتگو کی۔ اداکار نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک لائیو #AskSRK سیشن میں بہت سے سوالات کا جواب دیا۔
تین بچوں میں ہونے والے جھگڑے کے بارے میں سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ وہ آریان خان اور ابرام کے ساتھ لڑائی کے دوران بیٹی سہانا خان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا، بچوں میں لڑائی ہوجاتی ہے، کہیں جائیداد کی تقسیم میں بڑا مسئلہ نہ بن جائے۔
انہوں نے اپنی بیٹی سوہانا کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں سہانا کو سپورٹ کروں گا۔ مجھے لڑکیاں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ میں انہیں بہت مضبوط سمجھتا ہوں، اس لیے میں سہانا کا ساتھ دوں گا۔
واضح رہے کہ سوہانہ نے اپنی اداکاری کا آغاز نیٹ فلکس کے ساتھ کیا ہے، جب کہ آریان خان اگلے سال ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی سیریز سے ہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔
شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا، "میں اپنے خاندان سے سیکھتا ہوں کہ آپ کتنا زیادہ صبر کرتے ہیں اس کا دارو مدار آپ کے بچوں کی تعداد سے ہے، میں نے اپنے گھر سے صبر کرنا سیکھا ہے، کام کے دوران بھی میں ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں جن کا لوگوں کو میری شوٹنگ پر سامنا کرنا پڑتا ہے، میرے خیال میں صبر ہی وہ چیز ہے جو میں نے اپنے خاندان سے سیکھی ہے۔