"سابق کپتان بابراعظم، شاہین کو جتنا ہوسکا سپورٹ کروں گا"

پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت شامل ہے، کپتان محمد رضوان


ویب ڈیسک November 03, 2024

قومی ٹیم کے کپتان و وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور شاہین آفریدی کو جتنا ہوسکا سپورٹ کروں گا۔


میلبرن کرکٹ گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ چلنے والا ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کی بات مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا  اسے بھول کر  آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں، پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیریز؛ ون ڈے میں کِس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟

وائٹ بال کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے دنیا کی کرکٹ کو فالو نہیں کرنا بلکہ اپنے ریسورسز کو دیکھنا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس دورہ آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا موقع ہے تاکہ وہ ٹیم میں جگہ پکی کرسکیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

فخر زمان اور امام کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، فخر تیزی سے رنز کرتے ہیں ہمیں انکی ضرورت ہے۔ اسی طرح سابق کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو جتنا ہوسکا سپورٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر برا وقت آتا ہے وہ بھی اس چیز سے گزرہے ہیں، تینوں کرکٹرز نے اپنی پرفارمنس سے دنیائے کرکٹ میں نام بنایا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں