مریم نوازکا گلے کے علاج کیلیے 5 نومبرکو لندن جانے کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب کافی عرصے سے گلے کے انفیکشن کا شکار ہیں


ویب ڈیسک November 03, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گلے کے انفکیشن  کے علاج کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔ مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔  مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔  نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں