جاپان میں ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اس سے قبل یہ واقعہ 1894 میں پیش آیا تھا


ویب ڈیسک November 03, 2024

 

دنیا کے مشہور فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک اپنے نظارے کے اہم پہلو سے حال ہی میں محروم ہوگیا ہے اور وہ ہے برف۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جاپانی جزیرے ہونشو پر واقع ایک 12,000 فٹ اونچی چوٹی ماؤنٹ فیوجی پر جو 130 سال سے برف موجود تھی اور نظارے کا اہم جزو تھی، وہ اب کئی دنوں سے ختم ہوچکی ہے۔
چوٹی پر 60 ڈگری اور 50 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت ناپا گیا جس کی وجہ سے برف کا پیدا ہونا فی الحال ناممکن ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مشاہدات کا نقشہ بھی اس خطے میں برف کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
کوفو کے مقامی موسمیاتی دفتر کے ایک اہلکار یوتاکا کاٹسوتا نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ اکتوبر میں طویل مدت تک بغیر برف کے رہنے والی چوٹی بن چکی ہے جس نے 130 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
موسمیاتی ایجنسی کے مطابق عام طور پر 2 اکتوبر کے آس پاس ماؤنٹ فوجی پر برف بننا شروع ہو جاتی ہے۔ 
ماؤنٹ فیوجی پر تازہ ترین برفانی تہہ کا پچھلا ریکارڈ 26 اکتوبر کا تھا -- جو 1955 اور 2016 میں ہوا تھا۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اس سے قبل یہ واقعہ 1894 میں پیش آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں