کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاری

میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان


ویب ڈیسک November 03, 2024

لاہور: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی صوبائی حکومت کے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) خریدنے پر ہمیں اعتراض نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے حلف اٹھانے سے پہلے ہی پی آئی اے کی نجکاری کا فریم بن چکا تھا اور 830 ارب خسارہ تھا، میں آکر فریم ورک میں تبدیلی نہیں کرسکتا تھا، میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بلکہ فروخت کرنے کی ذمہ داری ہے۔

پی آئی اے کے ساتھ جس نے جو کیا وہ اپنے گریبان میں جھانکے، کس کس نے بیڑا غرق کیا، کون سے ایسی پارٹی ہے جس نے پی آئی اے کو ڈبویا نہ ہو، اپنے اپنے دور میں حصہ ڈالا کسی نے کم اور کسی نے زیادہ ڈالا 

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی، پنجاب یا سندھ حکومت جو بھی پی آئی اے لینا چاہتی ہے ہمیں اعتراض نہیں ہے، اگر آج پنجاب ، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان حکومتیں اپنا اپنا شیئر خرید لیں تو پی آئی اے منافع بخش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو پی آئی اے کی خریداری کی تجویز دی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت بھی پی آئی اے خریدنے کی پیش کش کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں