براہ راست نشریات میں امریکی قومی ترانہ پڑھتے وقت گلوکارہ نے گالی بک دی

امریکی گلوکارہ لومس نے غلطی پر قوم سے معافی مانگ لی


ویب ڈیسک November 03, 2024

امریکا میں جاری صدارتی انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدواروں کے ٹی وی مباحثے کے آغاز پر قومی ترانہ گاتے ہوئے گلوکارہ کی سنگین غلطی نے شہریوں کو غم و غصے میں مبتلا کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریپر گلوکارہ لومس نے اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے یہی خوف تھا کہ میں سب کے سامنے پرفارمنس کے دوران کوئی بہت بڑی غلطی کرجاؤں گی۔

گلوکارہ نے کہا کہ یہ صرف ایک غلطی تھی اور لوگ اسے قومی ترانے کی توہین سے نہ جوڑیں۔ میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ یہ سب لائیو ٹرانسمیشن کے تناؤ میں ہوا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی گلوکارہ قومی ترانہ گاتے ہوئے اچانک گالی بک دیتی ہیں اور منتظمین سے قومی ترانہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مانگتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں یہ آواز بھی سنی جاسکتی ہے کہ کوئی گلوکارہ کو بتاتا ہے کہ یہ لائیو جا رہا ہے اور آپ دوبارہ نہیں پڑ سکتی ہیں تاہم وہ دوبارہ غلطی کرتی ہیں۔

اس موقع پر گلوکارہ لائیو جانے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہہ دیتی ہیں کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |