راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

سماعت کے دوران نیب نے نوڈیرو ٹو رینٹل منصوبے میں کابینہ کی سمری کی فراہمی کے لئے درخواست دائرکردی۔

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف استثنیٰ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی تاہم سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف استثنیٰ کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ نوڈیرو ٹو رینٹل پاورکیس میں کابینہ کی اصل سمری طلب کرنے اور اسے ریکارڈ کا حصہ بنا کرعدالت کے سامنے پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔

ملزمان کی جانب سے نیب کی درخواست پر اعتراض کے بعد عدالت نے درخواست پربحث کے لئے یکم ستمبر کی تاریخ مقررکردی۔
Load Next Story