اسموگ کی سنگین صورتحال ؛ لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق 8 نومبر تا 31 جنوری 2025 تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک November 03, 2024

لاہور:

 

اسموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  جمعہ اور ہفتہ کی رات  بھاری گاڑیاں لاہور میں داخل نہیں ہوسکیں گی، تاہم  ایندھن، ادویات، اسپتال اور کھانے کی اشیا کی سپلائی کرنیوالی ہیوی ٹرانسپورٹ کو پابندی سے استثنی ہوگا۔

اسی طرح وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل مسافربسوں، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں، پولیس اور جیل کی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی سمیت دیگر قوانین کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ پابندی کا اطلاق 8 نومبر 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں