جہیز سے پرہیز، اداکار آریز احمد کا مداحوں کو اہم مشورہ

اداکار مدد کرنے کے بجائے اپنی جان چھڑانے کیلئے ایسا مشورہ دے رہے ہیں

پاکستان شوبز کے اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کو جہیز سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اداکارہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس پر ایک مداح نے اداکار سے بہن کی شادی کیلئے جہیز کی مدد مانگی۔

مداح نے لکھا کہ ’سر جہیز چاہیئے بہن کی شادی ہے جہیز نہیں ہے‘۔

جس پر آریز احمد نے مداح کو ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے تو منع کر دیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

آریز احمد کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنے آرہا ہے کچھ صارفین اداکار کی حمایت کر رہے ہیں اور جہیز سے انکاری ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار مدد کرنے کے بجائے اپنی جان چھڑانے کیلئے ایسا مشورہ دے رہے ہیں خود کوئی ایسا لڑکا ڈھونڈ دیں جو جہیز نہ لے۔

یاد رہے کہ آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے