بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، کروڑوں ڈالرز مالیت کی چرس  برآمد

1292 کلو گرام چرس اندرون یا بیرون ملک اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز


ویب ڈیسک November 04, 2024
(فوٹو: فائل)

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان  میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر (بلوچستان) کے علاقے کمب میں  اپنے انٹیلی جنس  ذرائع  سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

آپریشن کے دوران جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1292 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی، اس سلسلے میں خد شہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا   بیرون ملک اسمگلنگ کے لیے چھپا کر رکھی گئی تھی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 21.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک سے منشیات اور اس کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں