جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم  کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے، درخواست میں مؤقف


ویب ڈیسک November 04, 2024
(فوٹو: فائل)

 

جماعت اسلامی کی جانب سے بھی آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
 
سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
 
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔ اسلام میں بھی عدلیہ کی آزادی اور اس کے انتظامیہ سے علیحدہ ہونے کا تصور ہے۔
 
سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں