عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ؛ صحت  تسلی بخش قرار

ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم نے معمول کے کچھ مزید ٹیسٹ تجویز کردیے، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک November 04, 2024

 

راولپنڈی: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا، جس میں ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
 
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ معالجین نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور معمول کے کچھ مزید ٹیسٹ تجویز کیے۔
 
عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ 
 
پمز اسپتال کے 3 اور شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس پر مشتمل  چار رکنی ٹیم طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
 
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں