ایران میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر پائلٹ سمیت جاں بحق

صوبے سیستان بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ملٹری آپریشن جاری ہے


ویب ڈیسک November 04, 2024

ایران میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر جنوب مشرقی صوبے سیستان  بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداعی سوار تھے جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ 

بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب 26 اکتوبر سے علیحدگی پسند مسلح تنظیم کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

یہ ملٹری آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب سیستان بلوچستان کی علیحدگی پسند مسلح تنظیم کے جنگجوؤں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں