چین میں ’انسانی بالوں‘ والا کھانا سوشل میڈیا پر وائرل

اسے مختلف قسم کے شوربے اور سوپ میں بھی سیاہ سویوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک November 04, 2024

 

چین میں شینگدو کی سڑکوں پر پیش کیا جانے والا ایک نیا کھانا اپنی غیر معمولی شکل کی وجہ سے بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے جو کہ سیاہ انسانی بالوں کی ایک گانٹھ کی طرح معلوم ہوتا ہے۔
 
 Fa Caiیا Fat Choy خشک سائینو بیکٹیریم کی ایک قسم ہے جو طویل عرصے سے چینی کھانوں کا حصہ رہی ہے۔ یہ زیادہ تر خشک اور بنجر صحرائی علاقوں میں اگتا ہے جیسے کہ گانسو، شانسی، شنگھائی، سنکیانگ اور چین میں اندرونی منگولیا وغیرہ۔
 
فصل کی کٹائی کے فوراً بعد اسے ہوا میں خشک کرکے پروسیس کیا جاتا ہے۔ اس کی سیاہ شکل کی وجہ سے اسے عام طور پر بالوں کی سبزی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
 
Fa Cay کا سائنسی نام Nostoc flagelliforme ہے اور اسے مختلف قسم کے شوربے اور سوپ میں بھی سیاہ سویوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
 
مزید برآں اسے نئے سال کی شام پر خوش قسمتی کے لیے بھی پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ سیاہ بالوں والی غذا حال ہی میں ایک نئے اسٹریٹ اسنیک کے طور پر وائرل ہوئی ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ آپ انسانی بال کھا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |