بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے این او سی جاری

ایونٹ 23 نومبر سے شیڈول ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 25 نومبر کو لاہور میں ہوگا


اسپورٹس رپورٹرز November 04, 2024
پاکستان کی جانب سے محمد جیمل نے 95 گیندوں پر 188کی اننگز کھیلی. فوٹو:فائل

کراچی:

بھارتی وزارت کھیل نے 23 نومبر سے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کر دیا۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے سیکریٹری جنرل شری شائلندر یادیو کو بھیجے گئے خط میں دورہ پاکستان کی اجازت دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 12 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے، بھارت اور پاکستان کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

دریں اثنا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے وزارت کھیل کی جانب سے این او سی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ شائقین کھیل کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں، پاکستانی عوام میں ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے، ماضی میں بھی کرکٹ ڈپلومیسی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نمایاں بہتری آئی تھی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں بھی تمام ممالک کے جسمانی معزوری کا شکار افراد کو خصوصی مواقع، خاص طور پر کھیلوں کے حوالے سے  مراعات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

سید سلطان شاہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ و داخلہ کی جانب سے بھی انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے جلد این او سی کا اجراء کر دیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں