کراچی؛ ڈیفنس میں واقع ورکشاپ میں کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش برآمد

گاڑی سے ایک شخص بیہوشی کی حالت میں ملا ہے جو متوفیہ خاتون کا بہنوئی ہے


اسٹاف رپورٹر November 04, 2024

کراچی:

ڈیفنس میں واقع ورکشاپ میں کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش اور ایک شخص بیہوشی کی حالت میں ملا ہے متوفیہ خاتون بیہوش شخص کی سالی  تھی، متوفیہ خاتون اور بیہوش شخص ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 2راٹھور نامی ورکشاپ کے قریب سے گاڑی سے ایک خاتون کی لاش جبکہ ایک شخص بیہوشی کی حالت میں ملا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون کی شناخت 29 سالہ جویریہ دختر سلطان اور بیہوش شخص کی شناخت  کاشف کے نام سے کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ہلاک خاتون کے اہلخانہ بھی جناح اسپتال پہنچ گئے ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ بیہوش ہونے والا شخص متوفیہ خاتون کا بہنوئی ہے اور متوفیہ خاتون شریں جناح کالونی کی رہائشی تھی اور خاتون کا آبائی تعلق اٹک سے تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کے والد نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب گھر سے جم جانے کا کہہ کر نکلی تھی کہ جم میں اس کی سہیلیاں اس کا انتظار کر رہی ہیں اور ان کا داماد ان کی بیٹی کو لینے کے لیے آیا تھا۔

ایس پی کلفٹن ماجدہ ہالیپوٹو نے بتایا کہ متوفیہ خاتون اور بہیوش شخص ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ورکشاپ بیہوش کاشف کی ملکیت ہے متوفیہ خاتون اور بہیوش کاشف ورکشاپ میں کھڑی گاڑی میں موجود تھے، گاڑی کے شیشے بند تھے اور اےسی آن تھا اور پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی متوفیہ خاتون اور بیہوش کاشف کے جسم پر کسی قسم کے کوئی نشانات نہیں ہیں اور نہ ہی انھوں نے کوئی زہریلی چیز پی ہے اگر دونوں نے کوئی زہریلی چیز پی ہوتی تو ان کے منہ سے جھاگ نکل رہا ہوتا اور ان کی رنگت بھی تبدیل ہوجاتی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، انھوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی باریک بینی سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں