کے پی سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں پر قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو شاباش


ویب ڈیسک November 04, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور 6 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خال میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |