بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی فوج کے پائلٹ نے خود پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی اور طیارہ کو آبادی پر گرنے کیلیے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک November 04, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے نے ریاست پنجاب کے آدم پور سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔

طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ طیارہ آگرہ میں جنگی مشق میں حصہ لینے کے لیے جا رہا تھا۔

حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انڈین ایئرفورس کے ترجمان نے بتایا کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ زمین پر جان یا مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے، طیارے کو چھوڑا اور خود پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال کی بھر محنت سے تیار ہونے والی فصل طیارہ حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئی اگر مزید آگ پھیلتی تو اس میں کئی گھر بھی زد میں آجاتے۔

کسانوں نے فصل کی تباہی کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو۔ 2 ستمبر کو راجستھان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |