وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال اور ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی

کابینہ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 34 اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 12 کرنے کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک November 04, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بڑھا کر 12 کرنے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 12 کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پارلیمنٹ میں مںظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ججوں کی تعدا د بڑھانے کی وجوہات پر بھی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ سپریم کورٹ و ہائی کورٹس میں آئینی بینچ بنائے جانے کے باعث ججوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی،آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدت بڑھا کر 5سال کرنے کی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں