کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک نیوی نے آج ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا، انہیں شاباشی دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 350 کلومیٹر رینج کے میزائل سسٹم سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے، ملکی دفاع اورعلاقائی سلامتی کے لیے بیلسٹک میزائل اہم ثابت ہوگا۔