حسن ابدال: بیرون ملک سے آنے والا شہری موٹر وے پر لٹ گیا
تفتیش جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، پولیس
HASANABDAL:
بیرون ملک سے آنے والا شہری موٹر وے پر لٹ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون سے آنے والا صوابی کا رہائشی صدیق احمد اسلام آباد ایئرپورٹ سے دوست اور بھائی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ برہان انٹرچیج کے قریب مسلح افراد نے اس سے دو لاکھ روپے سے زائد نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے۔
مسلح افراد جاتے ہوئے گھریلو سامان سے بھرا بیگ بھی ساتھ لے گئے، واردات کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔