اجے دیوگن کی 'سنگھم اگین' نے تین دن میں 126 کروڑ کا بزنس کر لیا

فلم نے چنئی ایکسپریس اور گول مال اگین جیسے فلموں کے اوپننگ ویک اینڈ کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے


ویب ڈیسک November 04, 2024
فوٹو : فائل

اجے دیوگن اور روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین نے باکس آفس پر تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 126 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق، فلم نے اتوار کے دن 37 سے 39 کروڑ روپے کے درمیان کلیکشن کیا، جو اجے دیوگن اور روہت شیٹی کی کسی بھی فلم کے لیے سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ہے۔

'سنگھم اگین' نے چنئی ایکسپریس اور گول مال اگین جیسے فلموں کے اوپننگ ویک اینڈ کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرچہ فلم کا مقابلہ 'بھول بھلیاں 3' سے بھی ہے، لیکن اس کے باوجود فلم کی کلیکشن شاندار رہی۔

روہت شیٹی کی اس فلم کی لاگت بھول بھلیاں 3 کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم کو لمبے عرصے میں کامیاب ہونے کے لیے مزید بڑا بزنس کرنا ہوگا۔ فلم کا ہدف 250 کروڑ روپے کا کلیکشن ہے اور اس کی کامیابی کا فیصلہ اگلے ویک اینڈ کے کلیکشن سے ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں