بچوں کی ایمرجنسی میں سرمایہ کاری سیکڑوں بچوں کی جان بچا سکتی ہے، تحقیق

چائلڈ کیئر میں سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ بچوں کو بچایا جا سکتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک November 05, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی ایمرجنسی میں سرمایہ کاری سالانہ سیکڑوں بچوں کی جان بچانے میں مدد سے سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں ہونے والی اموات کی ایک چوتھائی تعداد کو بچایا جا سکتا ہے جبکہ چائلڈ کیئر میں سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ بچوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

اوریگن ہیلتھ اور سائنس یونیورسٹی کے معالجین کے مطابق اس قسم کی سرمایہ معمولی سی (صفر سے 11.84 ڈالر فی بچہ تک) ہوگی۔

تحقیق کے مطابق اسپتالوں میں نافذ کی جانے والی نئی ہدایات ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں بچوں کی سالانہ ہونے والی 7619 اموات میں اندازاً 2143 تک کمی لائی جا سکے گی۔

اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق جمعے کے روز جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہوئی۔ تحقیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی مالی اعانت سے کی گئی۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ  صرف ریاست اوریگن میں فی بچہ 3 ڈالر سے تھوڑی زیادہ سرمایہ کاری پر (یعنی سالانہ 27 لاکھ ڈالر تقریباً) ہر سال 30 کے قریب بچوں کی جان بچا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں