پیرو میں میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک

واقعے میں سات کھلاڑی زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے


ویب ڈیسک November 05, 2024

پیرو میں میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر  ہلاک اور سات دیگر کھلاڑی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ہوانکایو صوبے کے شہر چلکا میں ایک علاقائی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا جس میں ریفری نے خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا تھا۔

کھلاڑی میدان سے باہر جارہے تھے کہ اچانک بجلی گرنے سے 39 سالہ کھلاڑی جوز یوگو ڈی لا کروز میزا موقع پر ہلاک جبکہ 40 سالہ گول کیپر جوآن چوکا لایکٹا شدید زخمی ہوگیا، دیگر چھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔
 
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے جس میں ایک کھلاڑی ہلاک ہوگیا تھا۔

ایک روز قبل یوگنڈا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہوگئے تھے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں