قائم مقام صدر نے فوجی سربراہان کی مدت 5 سال کرنے کے قانون پر دستخط کردیے

یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے


نعیم اصغر November 05, 2024

اسلام آباد:

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے والے بلز کی منظوری دیدی۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ہیں، ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں، قومی اسمبلی: فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور ججز کی تعداد بڑھانے کے بل منظور

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کے تحت آرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں