سلمان نصیر کیلیے ایم ڈی پی ایس ایل کی پوسٹ تخلیق

اگر سلمان خود پی ایس ایل کے ڈائریکٹر بن گئے تو انھیں اس تنزلی کی وجہ سے نئے سی او او کو رپورٹ کرنا پڑے گی


سلیم خالق November 05, 2024
امید ہے این سی او سی 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے گی، سلمان نصیر - فوٹو:فائل

کراچی:

سلمان نصیر کیلیے ایم ڈی پی ایس ایل کی پوسٹ تخلیق کرنے کا امکان ہے،یوں وہ براہ راست چیئرمین کو رپورٹ کر سکیں گے،انھوں نے اب تک پیشکش قبول کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا.

ڈائریکٹر کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی سلمان کے ساتھ ہی ٹرانسفر کیا جائے گا، اس پر ابھی سے فرنچائزز تشویش کا شکار ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب ممکنہ نئے سی او او سید سمیر احمد اچھی ساکھ کے حامل افسر ہیں،ان دنوں وہ وزیراعظم ہاؤس میں تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلمان نصیر تیزی سے ترقی سے منازل طے کرتے ہوئے گذشتہ چند برسوں سے پی سی بی میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسرخدمات سرانجام دے رہے ہیں، البتہ اب ان کے ٹرانسفر کا فیصلہ کیا جا چکا،تمام ڈائریکٹرز سی او او کو ہی رپورٹ کرتے ہیں.

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا

اگر سلمان خود پی ایس ایل کے ڈائریکٹر بن گئے تو انھیں اس تنزلی کی وجہ سے نئے سی او او کو رپورٹ کرنا پڑے گی، اس وجہ سے یہ تجویز زیرغور ہے کہ ان کیلیے منیجنگ ڈائریکٹر کی نئی پوسٹ تخلیق کر دی جائے ، وہ براہ راست چیئرمین کو ہی جواب دہ ہوں.

امکان یہی ہے کہ سلمان اس پیشکش کو قبول کر لیں گے، البتہ بعض قریبی ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ شاید اس بار واقعی وہ پی سی بی کو خیرباد کہہ دیں، صورتحال جلد واضح ہونے کا امکان ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی سلمان کے ساتھ پی ایس ایل میں ٹرانسفر کرنے کی تجویز زیرغور ہے،اس بارے میں سن کر ہی کئی فرنچائز آفیشلز تشویش کا شکار ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد

ماضی میں ان کا عثمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا۔ دوسری جانب ممکنہ نئے سی او او سید سمیر احمد سینئر بیوروکریٹ ہیں، ان دنوں وہ وزیراعظم ہاؤس میں تعینات ہیں، اچھی ساکھ کے حامل افسر سمیر ماضی میں ڈی سی لاہور بھی رہ چکے، پی سی بی میں ان کے آنے سے معاملات بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں