امریکی انتخابات 2024، قبل از وقت ووٹوں کی تعداد 81 ملین سے تجاوز کر گئی

صدارتی انتخابات میں قبل از وقت ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2020 کے انتخابات سے کم رہی ہے


ویب ڈیسک November 05, 2024

WASHINGTON DC:

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کروڑوں امریکی انتخابات سے قبل ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل از وقت پولنگ میں 8 کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار 6 سو 84 ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق قبل از وقت پولنگ کے اس عمل میں 81 ملین سے زائد ووٹوں میں سے 4 کروڑ 44 لاکھ 2 ہزار 3 سو 75 ووٹ امریکی شہریوں نے ذاتی حیثیت میں کاسٹ کیے۔

جبکہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 3 کروڑ 69 لاکھ 77 ہزار 3 سو سے زائد رہی۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا الیکشن لیب کے مطابق 2024 کے صدارتی انتخابات میں قبل از وقت ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2020 کے انتخابات سے کم رہی ہے، 2020 میں مجموعی طور پر 101.5 ملین سے زائد امریکی شہریوں نے قبل از وقت ووٹ کی سہولت سے استفادہ حاصل کیا تھا۔

2012 میں 46.2 ملین اور 2016 میں 47.2 ملین امریکیوں نے انتخابات سے قبل اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے قبل از وقت ووٹنگ کے اعداد و شمار کو اس بات کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے کہ ان کی پارٹی کسی قسم کا فیصلہ کن فائدہ حاصل کر رہی ہے اور قبل از وقت ووٹنگ کی تعداد کو اپنے بیانیے کا حصہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں