آسٹریلوی پیسرز کی باؤنسرز! ٹی20 اسکواڈ میں شامل بیٹرز نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

بیٹنگ پریکٹس کیلئے ماربلز پر تیز رفتار گیندوں کو سامنا کرنے لگے


ویب ڈیسک November 05, 2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں باؤنسرز پر مشکلات کے شکار پاکستانی بیٹرز کو دیکھ کر ٹی20 اسکواڈ کے بیٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔


گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم محض 46.4 اوورز میں 203 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس میچ میں کینگروز کے پیسرز نے 6 سرکردہ گرین شرٹس کے بلےبازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: یہ ملتان نہیں! ایم سی جی ہے، بیبی۔ کمنٹیٹر کا تبصرہ وائرل

آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

میچ میں ناکامی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹی20 سیریز کیلئے پریکٹس کرنے والے گروپ کے نوجوان بیٹرز عثمان خان اور عمیر بن یوسف نے ماربل پر گیندوں کا سامنا کررہے ہیں تاکہ آسٹریلوی بیٹرز کی باؤنسرز سے نمٹا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کیا نسیم شاہ انجری کے باعث دوسرا میچ کھیل سکیں گے؟

انہوں نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹرز کی مشکلات دیکھنے کے بعد ہم نے پریکٹس میں ماربلز کا استعمال کیا تاکہ اپنی خامیوں پر کام کرسکیں اور ٹائمنگ کو بہتر بناسکیں۔

آسٹریلوی پچز کے چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں بچانے اور رنز بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں تاکہ کینگروز کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں